• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا سے 49 لاکھ اموات کا انکشاف

نئی دہلی (اے ایف پی، جنگ نیوز) بھارت میں کورونا وائرس سے 49لاکھ ہلاکتوں کا انکشاف ہوا ہے ، بھارت میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے بارے میں امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سے 10گنا زیادہ ہو سکتی ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے بتائی گئی تعداد کے مطابق اب تک ملک میں 4لاکھ 15 ہزار اموات ہو چکی ہیں لیکن امریکی تحقیقی ادارے ʼدی سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کے اعدادوشمار اور تحقیق کے مطابق یہ اموات اس سے 10 گنا زیادہ اور 49 لاکھ کے قریب ہو سکتی ہیں۔اگر امریکی ادارے کے ان اعدادوشمار کو درست تصور کیا جائے تو یہ 1947میں آزادی کے بعد بھارت کا سب سے بڑا انسانی بحران تصور کیا جائے گا۔

تازہ ترین