• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی (جنگ نیوز )ممبئی پولیس نے بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور معروف بزنس مین راج کندرا کو پورن فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پورن فلموں کے اس معاملے کے اہم ملزم ہیں اور پولیس کے پاس ان کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔ کئی گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گيا۔ اس معاملے کی تفتیش بھی جاری ہے۔راج کندرا کے گھر والوں یا شلپا شیٹی کی طرف سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں گیا ہے۔

تازہ ترین