• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی افغانستان میں فوج کی بجائے اپنے انجینئرز بھیجے، طالبان

کراچی (نیوز ڈیسک) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ ترکی کو چاہئے کہ وہ افغانستان میں افواج بھیجنے کی بجائے اپنے انجینئرز بھیجے،ترکی ایک مسلم ملک ہے،ترک ہمارے بھائی ، دوست اور شراکت دار ہیں ، ہماراعقیدہ بھی ایک ہی ہے ، ہم ترکی کیساتھ برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے جاری جنگ کے بعد ترکی کو چاہئے کہ وہ افغانستان کی از سر نو تعمیر اور ملک کو متحد رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور کابل سے اپنی تمام تر افواج نکالے، انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کی جانب سے اپنی افواج افغانستان میں رکھنے کے حق میں نہیں ہیں، یہ آزادی کے اصولوں کے خلاف ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ملک کے 85فیصد علاقے پر طالبان کا کنٹرول ہے ، قندھار کے اہم علاقوں پر افغان حکومت کی عملداری کا دعویٰ درست نہیں ہے ، اسپین بولدک کے علاقے پر اب تک ہمارا کنٹرول ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں اسلامی ریاست اور حکومت کا قیام ہے جس میں تمام قومیتیں امن وامان سے رہیں، انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکیوں کا ساتھ دینے والوں نے اگر اپنی غلطی پر ندامت کا اظہار کیا تو ان کیلئے عام معافی ہے۔

تازہ ترین