• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بزنس ایکسپریس پر دھابیجی اسٹیشن کے قریب پتھراؤ، ٹرین ڈرائیور زخمی

ملتان(نمائندہ جنگ)لاہور سے کراچی جانے والی 34ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس پر کراچی ڈویژن کے علاقے دھابیجی اسٹیشن کے قریب پتھراؤ،ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاک بزنس ایکسپریس دھابیجی اسٹیشن کے قریب کلومیٹر نمبر10/62پرپہنچی تو نامعلوم افراد نے ٹرین پر پتھراؤ کیا۔ جس سے ٹرین کے انجن کا فرنٹ شیشہ چور چور ہوگیا ،شیشے کے ٹکڑے ٹرین کےاسسٹنٹ ڈرائیور نادرعلی کو جالگے جس سے وہ زخمی ہوگیا۔واقعہ کے باعث ٹرین کو روک دیا گیا۔بعدازاں متبادل انجن بھیج کر ٹرین کو کراچی کے لئے روانہ کیا گیا۔اس دوران ٹرین وہاں ایک گھنٹے سے زائد کھڑی رہی ،پولیس نے نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

تازہ ترین