• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر بلال اکبر نے حج کی سعادت حاصل کرلی


سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر نے حج کی سعادت حاصل کی۔

سعودی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر بلال اکبر نےحج کے انتظامات پر سعودی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ حجاج آج تیسرے روز کی رمی میں مصروف ہیں، منیٰ میں قیام کرنے والےحجاج چوتھے روز منیٰ کو الوداع کہیں گے۔

حجاج کو منیٰ میں ایک سے دوسرے خیمے میں جانے کی اجازت نہیں۔

علاوہ ازیں حرم شریف میں طواف کرنے والے محدود حجاج کی آمد جاری ہے۔

اس سال 17 معذور افراد نے بھی فریضہ حج ادا کیا ہے جبکہ حجاج میں کورونا وائرس کا کوئی کیس ریکارڈ پر نہیں آیا۔

قومی خبریں سے مزید