• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 1022 نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض کا انتقال

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9875 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1022 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5785 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج مزید 152مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 321929 ہوچکی ہے۔ اب تک 4847412 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 362165 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس وقت34451 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 33313 گھروں میں، 72 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1066 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 1002 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جبکہ 68 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 1022نئے کیسز میں سے 601 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 216، ضلع جنوبی 154، ضلع وسطی 100، کورنگی 87، ملیر 29 اور ضلع غربی سے 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 50، سانگھڑ 27، تھر پارکر 20، سکھر 16، بدین 14، شہید بے نظیر آباد 13، سجاول 11، عمر کوٹ 8، جامشورو اور ٹنڈو محمد خان 5 ۔ 5، نوشہرو فیروز 4، ٹھٹھہ 3، لاڑکانہ 2، دادو ، کشمور اور گھوٹکی سے 1۔ 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید