• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ حنا الطاف اُنہیں بہت پیاری لگتی ہیں اور اسی لیے وہ اُنہیں اپنی بہو کہتی ہیں۔

گزشتہ روز عید کے موقع پر نشر کیے جانے والے ایک شو کے دوران سیٹ پر سب ہی مہمان موجود تھے کہ حنا الطاف تھوڑی تاخیر سے پہنچیں۔

اس دوران سیٹ پر شو کی میزبان ندا یاسر سمیت حنا الطاف کے شوہر آغا علی بھی موجود تھے۔

حنا الطاف کا استقبال کرتے ہوئے ندا یاسر کا کہنا تھا کہ آ گئی میری بہو۔


ندا یاسر نے حنا الطاف کو گلے لگاتے ہوئے اُن کا استقبال کیا، اس دوران حنا الطاف کی جانب سے تاخیر سے پہنچنے پر معذرت کی گئی، حنا الطاف نے ندا یاسر سے کہا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ندا یاسر کے کمنٹس پڑھتی رہتی ہیں، ندا یاسر کمنٹ باکس میں اُنہیں بہو لکھ کر مخاطب کرتی ہیں۔

جس پر ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ’حنا الطاف سوشل میڈیا پر اپنی اتنی خوبصورت تصویریں اپلوڈ کرتی ہیں تو انہیں بہت اچھی لگتی ہیں، کبھی وہ حنا کو پیاری تو کبھی بہو کہہ دیتی ہیں۔‘

ندا یاسر نے مزید کہا کہ ’حنا الطاف کا شوہر آغا علی اُن کے سامنے ہی بڑا ہوا ہے،  آغا علی اُن کے بچوں جیسا ہے حنا الطف خود اُن کے سامنے بڑی ہوئی ہیں تو اسی لیے وہ حنا الطاف کو اپنی بہو کہتی ہیں۔‘

تازہ ترین