• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان اور فلک شبیر کی ’زندگی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کا پہلا گانا ’زندگی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔

گزشتہ ہفتے سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اُن کا پہلا گانا ’زندگی‘ جاری کیا گیا تھا جس کی اطلاع اس جوڑی نے اپنے سوشل میڈیا پر پیغام کے ذریعے دی تھی۔

اداکارہ سارہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے شوہر فلک شبیر کے ساتھ پہلے گانے کی کامیابی اور مقبولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گانے ’زندگی‘ کو ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر اب تک 10 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ یہ گانا اس وقت ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سارہ خان اور فلک شبیر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ بہت جلد اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے والے ہیں جس کے لیے وہ بہت پُرجوش ہیں اور ہمیں اُمید ہے کہ سرپرائز سے مداح بھی خوش ہوں گے۔

تازہ ترین