• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:لڑکی کی اندھی گولی سے ہلاکت غلط ثابت،تحقیقات جاری

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں نوجوان لڑکی کی اندھی گولی سے ہلاکت کا معاملہ معمہ بن گیا، پولیس نے لڑکی کو سینے پر انتہائی قریب سے گولی لگنے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق معاملہ قتل ہے یا خودکشی کا ہے اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، کیونکہ جہاں سے لاش ملی وہاں نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بھی تھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والوں نے ابتدا میں اندھی گولی لگنے کا بتایا تھا، تاہم پوسٹ مارٹم میں گولی انتہائی قریب سے لگنےکی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سینے پر جس جگہ گولی لگی وہاں سیاہ دھبہ بھی ہے، مکمل تحقیقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔

تازہ ترین