• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآباد ڈویژن کے 168 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار

الیکشن کنٹرول روم نے 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابات کے موقع پر مظفرآباد ڈویژن کے 168 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین اور 300پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کنٹرول روم کے مطابق ایل اے 25 وادی نیلم 1 کے 123 میں سے 14 پولنگ اسٹیشن حساس ترین، 38 حساس قرار دیئے گئے ہیں ، ایل اے 26 نیلم 2 کے 114 میں سے 32 پولنگ اسٹیشن حساس ترین، 38 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

ایل اے 27 مظفرآباد 1 کے 166 میں سے 15 پولنگ اسٹیشن حساس ترین، 24 حساس ،ایل اے 28 مظفرآباد 2 کے 156 میں سے 21 حساس ترین، 22 پولنگ اسٹیشن حساس اور حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے 114 میں سے 7 حساس ترین، 15 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

ایل اے 30 مظفرآباد 4 کے 105 میں سے 14 پولنگ اسٹیشن حساس ترین 17 حساس ،ایل اے 31مظفرآباد 5 کے 132 میں سے 28 پولنگ اسٹیشن حساس ترین، 43 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ حلقہ ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے 187 پولنگ اسٹیشن میں سے 12 حساس ترین ،53 حساس اور حلقہ ایل اے 33 کے 129 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 24 حساس ترین ،49 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین