• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی پراسرار ہلاکت‘ مقتولہ کے بھائی کا تشدد اور قتل کا الزام

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لطیف آباد نمبر 11 امانی شاہ کالونی میں 32 سالہ فرزانہ زوجہ نعیم گھر میں انتقال کرگئی تھی۔ متوفی خاتون کے بھائی کی شکایت کہ اسے شوہر اور سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردی ہے۔ ایس ایچ او اے سیکشن عمران رشید نے ”جنگ“ کو بتایا کہ متوفی خاتون نے سات سال قبل نعیم سے پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کا بھائی ناراض تھا‘ فرزانہ کی ہلاکت کی اطلاع پر اس نے شوہر اور سسرالیوں پر تشدد کا نشانہ بناکر قتل کا الزام عائد کیا تھا تاہم ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت طبعی طور پر ہوئی ہے اس کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔

سندھ بھر سے سے مزید