• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”آل پاکستان وومنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ“ کل سے جیو سوپر پر براہ راست دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کا پہلا ”آل پاکستان وومنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ“ 26/جولائی سے کوئٹہ میں شروع ہورہا ہے۔ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ اپنے ناظرین کیلئے اس ایونٹ کے تمام مقابلے براہ راست نشر کرے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس میگا ایونٹ میں کُل پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں ”سندھ اسٹرائیکرز، پنجاب واریئرز، بلوچستان تھنڈرز، کے پی اسٹارز اور گلگت بلتستان اسمیشرز“ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا ٹاکرا 26/جولائی کو سندھ اور بلوچستان کے درمیان دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین