• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلوچستان میں آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے 2 حلقوں میں پولنگ آج ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلوچستان میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے 2 حلقوں حلقہ ایل اے 40وادی 1،اورایل اے 34 جموں 1 پرمہاجرین کی دونوں نشستوں پرپولنگ آج 25 جولائی اتوار کوہونگے،ایل اے 34سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے 48 اضلاع پر مشتمل ہے جبکہ ایل اے 40سندھ اور بلوچستان کے 24 اضلاع پر مشتمل حلقہ ہے،الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لیے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے۔مجموعی طور پردونوں نشستوں پرمختلف جماعتوں کے 21امیدوار مدمقابل ہیں۔ان نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی،کراچی میں انتخابی سامان کی ترسیل کردی گئی ہے اورالیکشن کے سامان کی ترسیل کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ہر پولنگ اسٹیشن کے سامان کے لیے الگ الگ سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین