• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخلاقیات کا جنازہ! گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا

حیدرآباد(اے پی پی)اخلاقیات کا جنازہ! گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا ، واقعہ ٹنڈو جام میں پیش آیا، عنبرین کراچی منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئی،شوہر عامر کوگرفتار کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹنڈوجام کی حدود میں ورکشاپ روڈ کے قریب ایک شخص عامر حیدر نے گھریلو تنازع پر مبینہ طور پر اپنی بیوی عنبرین کو آگ لگادی جس کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، بتایا جاتا ہےکہ خاتون کے جسم کا 70فیصد جھلس گیا تھا جس کو حیدرآباد سے کراچی منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دم توڑگئی، لاش کو قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا، مقتولہ 2بچوں کی ماں تھی۔ ادھر ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا، جس پر متعلقہ پولیس اہلکاروں نے عامر حیدر کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا آئیں گے تو مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

تازہ ترین