• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورغرباء میں 26 کروڑ کی زکواۃ تقسیم کر دی گئی، عبدالستار خلیل

پشاور(نمائندہ خصوصی) ضلع پشاور کی ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین عبدالستار خان خلیل نے کہا ہے کہ ضلع پشاور کی صوبائی اسمبلی کی چودہ حلقوں میں509لوکل زکواۃ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی نگرانی میں غرباء میں چھبیس کروڑ روپے کی زکواۃ تقسیم کی گئی سات کروڑ پچاس لاکھ روپے سے غریبوں کا مفت علاج کروایا گیا۔ دینی مدارس کے طلبا میں سکالرشپ کے سلسلے میں دینی مدارس کے طلباء میں82لاکھ روپے تقسیم کئے گئے جبکہ غریب بچیوں کی شادی کے لئے پانچ کروڑ ورپے کا جہیز کا سامان خریدا گیا۔ عبدالستار خلیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان، گورنر شاہ فرمان خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے ویژن کے مطابق غریبوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر زکواۃ دی جا رہی ہے انشاء اللہ ضلع پشاور میں کوئی بھی غریب زکواۃ سے محروم نہیں رہے گا۔ عبدالستار خلیل نے کہا کہ گورنر شاہ فرمان خان کی کوششوں سے این اے29پشاور میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ چالیس مساجد کو سولر سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے بجلی کے 258ٹرانسفارمرز اور بجلی کے سینکڑوں پول لگائے گئے ہیں۔ سوئی گیس کی فراہمی کے لئے 91کروڑ بیس لاکھ روپے کی رقم خرچ کی گئی ہے۔ عید کے بعد حلقہ میں صفائی کے کام کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین