• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرادعلی شاہ تین سال میں اپنی جے آئی ٹی کا جواب نہیں دے سکے، فردوس شمیم

رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تین سال میں اپنی جے آئی ٹی کا جواب نہیں دے سکے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال پوری تنخواہیں اور پینشن کی رقم ترقیاتی بجٹ سے دی جارہی ہیں، سندھ کا غیر ترقیاتی بجٹ اس وقت 46 فیصد ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو اربوں روپے دیے ہیں، سندھ کے ہر محکمہ میں فراڈ کا بازار گرم ہے، جواب تو دو۔

انہوں نے کہا کہ سندھ فائنسس ڈپارٹمنٹ کی آڈٹ رپورٹ میں پینشنرکا ذکر نہیں، جتنے افسران نے پلی بارگین کی ان کے نام شائع کیے جائیں۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ نیب مشرف کے دور میں بنی، اسکے قوانین میں ترمیم کی جائے۔

تازہ ترین