• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نواز، افغان مشیر ملاقات عرب ملک نے کرائی‘

معروف انگریزی اخبار دی نیوز کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی افغان مشیر برائے قومی سلامتی حمد اللّٰہ محب اور افغان وزیرِ مملکت سید سعادت نادری سے ملاقات عرب ملک نے کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مشیرِ افغان قومی سلامتی حمد اللّٰہ محب کی ملاقات مشرقِ وسطیٰ کے مسلمان ملک نے کرائی ہے۔

دی نیوز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کی منصوبہ بندی افغان وفد کے لندن دورے سے قبل کر لی گئی تھی، عرب ملک کے سفارت کار نے نواز شریف کو افغان مشیر سے ملاقات کا مشورہ دیا تھا۔

شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے افغان وفد سے ملاقات ان کی خواہش پر کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے کابل حکومت کو پاکستانی عوام کی جانب سے پر امن تعلقات کی خواہش کا پیغام پہنچایا۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر امن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کے خواہاں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وفد نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

دی نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے افغان وفد سے ملاقات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس عرب ملک نے ملاقات کرائی اس کے پاکستان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

تازہ ترین