• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی صحافی سواتی چترویدی کا پیگاسس سے متعلق اہم انکشاف

بھارتی صحافی سواتی چترویدی کا پیگاسس اسپائی وئیر سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے، انھوں نے بتایا ہے کہ بھارت میں جمہوریت کمزور کرنے کے لیے اسرائیل نے مودی سرکار کی مدد کی۔ 

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ این ایس او اسپائی وئیر سے مجھے بھی ہدف بنایا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی مودی سرکار کی تقریباً 2 سال سے مدد کر رہی تھی، اور میرے اپنے ملک کی حکومت نے میری جاسوسی بھی کرائی۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ پیگاسس اسپائی وئیر کی تشہیر ایسے کی گئی کہ یہ دہشتگردوں اور منشیات فروشوں کیخلاف استعمال کی جائے گی۔

سواتی چترویدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی معلومات صرف سرکار کو بیچی جاسکتی ہیں، جبکہ این ایس او کا کہنا ہے خرید و فروخت کے ہر معاہدے پر اسرائیلی حکومت کے دستخط ضروری ہوتے ہیں۔

تازہ ترین