• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ گولڈ کیساتھ چین کی برتری قائم، جاپان دوسرے، امریکا تیسرے نمبر پر

کراچی/ ٹوکیو ( اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں دسرے روز اتوار کو میڈلز کی دوڑ میں چین بدستور سر فہرست ہے۔ اتوار کو چین نے مردوں کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں61،67کے جی اور خواتین کے اسپرنگ بورڈ میں گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ جاپان نے چار گولڈ میڈلز جیتے۔ میڈلز ٹیبل پر چین چھ گولڈ، ایک سلور اور چار برانز، جاپان پانچ گولڈ، ایک سلور اور چھ برانز جبکہ امریکا چار گولڈ، دو سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔ روسی خاتون شوٹر ویٹیلینا بتسارسکینا نے دس میٹرز ائیر پسٹل میں نیا اولمپکس ریکارڈ بناتے ہوئے گولڈ میدل جیتا۔ مردوں کے فٹبال مقابلے میں فرانس نے جنوبی افریقا، ارجنٹائن نے مصر، اسپین نے آسٹریلیا اور جرمنی نے سعودی عرب کو شکست دی، برازیل کا میچ برابر رہا، ہینڈ بال میں ہالینڈ نے فرانس کو ناکامی سے دوچار کیا۔ باسکٹ بال میں فرانس نے امریکا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔میگا ایونٹ میں41ممالک میڈلز پوزیشن پر آگئے ہیں۔ 16ملکوں نے گولڈ میڈل حاصل کرلیے ہیں۔

تازہ ترین