لندن(جنگ نیوز ) جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی دوبارہ ’کن کشن‘ کا شکار ہوکر انگلینڈ میں جاری ’’ دی ہنڈریڈ کرکٹ ‘‘ کےتین میچز سے باہر ہوگئے۔ دی ہنڈریڈ میں وہ سپر چارجرز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے ان کی عدم موجودگی میں بین اسٹوکس نے قیادت سنبھالی۔ ڈوپلیسی کی جگہ لنکا شائر کے وکٹ کیپر ڈین ولاس کو عارضی متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ جون میں بھی ڈوپلیسی فیلڈنگ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھی محمد حسنین سے ٹکرا گئے تھے جس کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔