• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد خاتون کی ’’ویمنز 100 کرکٹ‘‘ میں شرکت، تاریخ رقم کردی

لندن (جنگ نیوز) اسکاٹ لینڈ میں مقیم پاکستانی نژاد ابتاہہ ماہین مقصود نے لندن اسپرٹ کیخلاف دی ویمنز 100 میں برمنگھم فینکس کی نمائندگی کرکے نئی تاریخ رقم کردی ۔ 22 سالہ لیگ اسپنر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں صرف 12.82 کی اوسط سے اب تک 23 وکٹیں اپنے نام کرچکی ہیں اور دی 100 کے لیے آخری منٹوں میں رجسٹرڈ ہوئی تھیں ۔ برمنگھم فینکس نے اپنی مقررہ 100 گیندوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے جس کے بعد ابتاہہ مقصود نے دوسری اننگز میں 5 گیندوں پر 7 رنز دیے تاہم لندن اسپرٹس نے بالآخر 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اپنی ٹیم کے ہارنے کے باوجود دیگر مسلم خواتین کیلئے مثال قائم کرنے پر ابتاہہ مقصود کا سوشل میڈیا پر خیرمقدم کیا گیا جو اس کھیل کو اپنا پیشہ بنانا چاہتی ہیں ۔ تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ رکھنے والی ابتاہہ مقصود 2014ء میں گلاسگو میں دولت مشترکہ کھیلوں میں پرچم بردار بھی تھیں۔

تازہ ترین