• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسر ا ٹی 20، زمبابوے ناکام، بنگلہ دیش نے میچ اور سیریز جیت لی

ہرارے (جنگ نیوز) بنگلہ دیش نے تیسرا میچ جیت کر زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ اتوار کو ہوم سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 193 رنز بنائے۔ ویسلے مادھویرے نے 54، ریگس چکابوا نے دھواں دھار 48 ، ریان برل نے 31 اور ڈائن مائرز نے 23 رنز اسکور کیے۔ ہدف مہمان ٹیم کیلئے بڑا تھا لیکن ٹائیگر نے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان ٹیم کی بولنگ کو آڑے ہاتھوں لیا اور آخری اوور میں پانچ وکٹ سے فتح کو گلے لگالیا۔ سومیا سرکار نے 68، محموداللہ نے 34، شکیب الحسن نے جارحانہ 25، شمیم حسین نے میچ کا پانسہ پلٹنے والے 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔نورالحسن ایک رن پر ناٹ آئوٹ رہے۔ لیوک جانگوے اور ڈیون مائرز بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کے عتاب کا شکار بنے، دونوں نے 42،42 اور ویلنگٹن مساکاڈزا نے 37 رنز دیے۔ سومیا سرکار کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین