• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جنرل کی طالبان کیخلاف فضائی حملے بڑھانے کی دھمکی

کابل(اے ایف پی)امریکا نے طالبان کیخلاف فضائی حملوں میں اضافہ کرنے کی دھمکی دی ہے،اے ایف پی کے مطابق امریکی جنرل نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ امریکا طالبان کیخلاف افغان فورسز کی حمایت میں فضائی حملے جاری رکھے گا،امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ مکینزی نے کہا کہ اگر طالبان نے اپنے حملے جاری رکھے تو ہم افغان فورسز کی حمایت میں طالبان کیخلاف فضائی حملوں میں مزید اضافہ کردیں گے۔

تازہ ترین