• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری حکومت تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، طالبان کا انتباہ

لندن (جنگ نیوز) طالبان نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کے پاس نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ایک سیاسی ماہرکا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ امریکی حملے کے 20؍ سال بعد جس میں طالبان کے اقتدار کو ختم کردیا گیا تھا اب طالبان ایک ضلع کے بعد دوسرا ضلع فتح کرتے جارہے ہیں۔ امریکی سیاسی تجزیہ کار اینڈرس کور نے کہا کہ طالبان کی فتح اب زیادہ دورنہیں۔ امریکا، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ ’’دشمن‘‘ سےمکالمہ کریں۔ کابل میں افغان حکومت امریکی حمایت کے بغیرغیر محفوظ ہے اور ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ کابل حکومت کو جلد زوال آنے والا ہے۔ اگر ایک یا دو عالمی رہنمائوں نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرلیا تو امریکا مخالف حکومتیں بھی طالبان کی حکومت کو تسلیم کرلیں گے۔ بلاشبہ پاکستان بھی ایسے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا۔ امریکی تجزیہ کار نے روس اور چین کی جانب سے جلد ہی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ایران کی جانب سے جلد طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی توقع نہیں ہے۔ جبکہ طالبان کابل میں اقتدار قائم کرنے کے لئے چین سے مدد لے سکتے ہیں۔

تازہ ترین