• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2ملزم گرفتار ،چھین گئی رقم اوراسلحہ و ایمونیشن برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ریس کورس پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2ملزموں کو گرفتار کرکے چھین گئی رقم اوراسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ایس ایچ اوریس کورس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے راہ زنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزموں ابراہیم اوررمضان کوگرفتارکرلیا،جن سے وارداتوں میں لوٹی گئی رقم 74ہزارر وپے اور 2پستول 30بور،ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم ابرہیم مختلف وارداتوں میں سابقہ ریکارڈیافتہ ملزم ہے ، ملزمان کو شناخت پریڈکے لیے جیل منتقل کیا جائے گا،شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگیوںکا تحرک کیا جائے گا۔
تازہ ترین