• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹی کے روز ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 2ارب روپےکی سکیمیں منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت چھٹی کے روز ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 2ارب روپےکی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 22 نئی سکیمیں منظور کی گئیں۔کمشنر نے کہا کہ تمام نئی سکیموں کو مکمل سکروٹنی کے بعد منظور کیا جارہا ہے۔31 جولائی سے پہلے تمام نئی سکیمیں منظور کرلی جائیں گی۔اب تک 108 نئی سکیموں کی منظوری دی جاچکی ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد، ڈائیریکٹر وقاص خان خاکوانی،ویڈیو لنک پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ترقیاتی محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔
تازہ ترین