• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پرتشددکیخلاف پریس کلب کےسامنےاحتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)عورت مارچ ملتان اور پروگریسو سٹوڈنٹس کو لیکٹیو ملتان چیپٹر کی جانب سے پدرشاہی تشدد کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جس میں خواتین و مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے ،جن میں نورمقدم مرڈرکیس میں انصاف کی فراہمی سمیت خواتین و صنفی اقلیتوں کو حقوق کی فراہمی ، تشدد کی روک تھا م اور ان کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کے نعرے درج تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت قدامت پسند طبقہ کے دباؤ میں آئے بغیر ڈومیسٹک وائلینس پریووینشن اینڈپروٹیکشن بل کو اس کی موجودہ شکل میں پاس کرائے۔
تازہ ترین