• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہکال، نامعلوم افراد نے فائرنگ سے خا تون کو قتل کردیا

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ تہکال کی حدود راحت آباد میں جواں سال خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ نامعلوم افراد واردات کے بعد فرار ہوگئے۔تہکال پولیس نے چڑیاگھر کے قریب پڑی خاتون کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی جبکہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ تہکال پولیس کے مطابق مسماۃ آمنہ کو نامعلوم مسلح افراد نے راحت آباد میں قتل کردیا ہے جس کے بعد مقتولہ کی نعش سڑک کے کنارے پڑی رہی۔ بعدازاںاطلاع ملنے پرپولیس نفری موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے لی اورجائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جبکہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس نے بتایا کہ 22سالہ مسماة آمنہ شادی شدہ تھی تاہم 2015میں ان کی طلا ق ہوگئی تھی جسکے بعد وہ بہن کے گھر میں رہائش پذیر تھی۔

تازہ ترین