• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں تشدد سے شہریوں کی اموات میں 47 فیصد اضافہ

افغانستان میں حالیہ تشدد میں شہریوں کی اموات پر اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔۔

افغانستان میں رواں سال کےابتدائی چھ ماہ میں 1ہزار 659 شہری ہلاک، 3ہزار 254 زخمی ہوئے ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تشدد سےشہری اموات میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مئی اور جون میں ملک میں ہونے والے تشدد میں شہری اموات میں تیزی آئی، رپورٹ میں 64 فیصد شہری اموات کا ذمہ دار حکومت مخالف عناصر کو قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغان فوج اور حکومت کی حامی فورسزایک چوتھائی شہری اموات کی ذمہ دار ہیں، طالبان کے حملے روکے نہ گئے تو دہائی کی سب سے زیادہ شہری اموات کا خدشہ ہے۔

سربراہ عالمی مشن کا کہنا ہے کہ بڑھتے تشدد پر قابونہ پایا گیا تو غیرمعمولی تعداد میں افغان شہری ہلاک ہوں گے۔

تازہ ترین