• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد نے لفظ ’جرات‘ حقیقی معنوں میں سمجھایا، آصفہ بھٹو

سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے والد کی سالگرہ پر کہا کہ والد کے ظلم کے سامنے ڈٹ کر کھڑنے ہونے نے ہمیں لفظ ’جرات‘ کے حقیقی معنی سمجھائے۔

آصفہ بھٹو نے بہن بختاور بھٹو کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے والد کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’ایک ایسے والد کو سالگرہ کی مبارکباد جنہوں نے ہمیں بتایا حقیقی ہمت وہی ہے کہ جب آپ ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں۔‘

آصفہ بھٹو نے کہ بھی لکھا کہ ’ لوگوں کی جانب سے لگائی جانے والی تہمت اور ظلم و ستم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا ہی حقیقی جرات ہے۔‘

بلاول بھٹو اور بختاور بھٹو نے بھی والد کی سالگرہ پر پیغامات پوسٹ کیے ہیں۔

تازہ ترین