• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں آندھی و بارش کی پیشگوئی


رواں ہفتے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور سمیت بالائی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا تھا کہ بارش سے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ دریائے چناب اور جہلم میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پشاور میں اربن فلڈنگ اور بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شانگلہ، بٹ گرام، بونیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد میں برساتی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

تازہ ترین