• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیک مچل 65 سال کی عُمر میں انتقال کرگئے

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کے معروف اداکار مائیک مچل 65سال کی عُمر میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبول ترین فلم ’گلیڈی ایٹر‘ کے اداکار مائیک مچل تُرکی کے ایک ریزورٹ میں موجود تھے، جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔اس حوالے سے اداکار کے مینجر کے مطابق اُنہوں نے اداکار کو اُن کے کمرے میں زمین پر گِرے مردہ حالت میں پایا۔مینجر نے بتایا کہ اُس کے بعد وہ اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لیکر گئے جہاں معلوم ہوا کہ اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین