• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کو ایسا مرد بناؤں گی جس کے ساتھ عورت خود کو محفوظ سمجھے، یاسرہ رضوی

کراچی (آئی این پی) اداکارہ یاسرہ رضوی نے حال ہی میں خواتین پر ہونے والے مظالم اور گھریلو تشدد کے سنگین واقعات کے تناظر میں بیٹے کی تربیت سے متعلق بات کی۔یاسرہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر بیٹے کی تصویر شیئر کی جس پر طویل کیپشن درج تھا۔اداکارہ نے لکھا کہ میں عہد کرتی ہوں کہ بیٹے کی ایسی تربیت کروں گی کہ وہ مہربان، دوسروں کا احساس کرنیوالا، انصاف پسند، عزت کرنے والا اور ہمدرد ہوگا۔ اسے ایک ایسا مرد بناں گی جس کے ساتھ خواتین، بچے، ٹرانسجینڈرز، دوسرے مرد، جانور اور ہر جاندار خود کو محفوظ سمجھے گا۔اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ اگر یہ مرد ہے تو اس کے پاس دوسروں کو ہراساں کرنے کا لائسنس ہوگا، اس کے اندر یہ احساس پیدا کروں گی کہ انسان کی جان کس قدر قیمتی ہے۔یاسرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اسے سکھائوں گی کہ مرد ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں بلکہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، کسی کی رضامندی کے بغیر اسے ہاتھ لگانا یا اس سے بات کرنا صحیح نہیں ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر لکھا کہ معاشرے کو محفوظ بنانے کیلئے اب یہ اہم ہے کہ مجھ سمیت ہر ماں اپنے بیٹوں کی پرورش پر محتاظ انداز میں زیادہ توجہ دے اور ان کی درست انداز میں نگرانی کرے۔یاسرہ کی پوسٹ پر شوبز کی کئی شخصیات نے اپنے تبصرے پیش کرتے ہوئے ان کی سوچ کو سراہا اور تمام ماں کو یاسرہ کے نقشِ قدم پر چلنے کا مشورہ بھی دیا۔

تازہ ترین