• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم شخص نے پولش انفلوئنسر کا ڈیجیٹل لو ڈھائی لاکھ ڈالرز میں خرید لیا

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک)پولینڈ سے تعلق رکھنے والی مارٹا رینٹل ڈیجیٹل لوفروخت کرنے والی پہلی سوشل میڈیا انفلوئنسر بن گئیں۔پولینڈ فرسٹ نیوز کے مطابق مارٹی رینٹی کے نام سے معروف مارٹا سے این ایف ٹی ٹوکن کے تحت پیار خریدنے والا پہلا شخص نامعلوم ہے جس نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر ڈھائی لاکھ ڈالرز میں پیارخریدا۔این ایف ٹی (نون فنجیبل ٹوکن ) ڈیجیٹل ورلڈ میں گرافکس، آرٹ کے نمونوں ، میوزک وغیرہ کی خریدو فروخت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جس میں جدت لاتے ہوئے پولش انفلوئنسر اپنے پیار بھرے جذبات فروخت کررہی ہیں۔قوانین کے تحت سودے کے بعد بھی ان جذبات کے مالکانہ حقوق مارٹا کے پاس ہی رہیں گے۔اکیس سالہ انفلوئنسر کا کہنا ہے کہ میں صحیح طریقے سے اس بات کی وضاحت نہیں کرسکتی کہ یہ کیا ہے لیکن اگر آپ کو علم نہیں تو غالبا مستقبل میں جان جائیں گے۔مارٹا کو یہ علم تو نہیں کہ ان کا پیار کس نے خریدا تاہم وہ اس حوالے سے کچھ رقم خیراتی سرگرمیوں کیلئے وقف کریں گے۔

تازہ ترین