• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راول ڈیم سے نوجوان کی لاش برآمد، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) موٹرسائیکل سوار تیز رفتار گا ڑی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ28 سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کر کے لاش راول ڈیم میں بھینک دی گئی ۔تھانہ ترنول کومحمد ندیم نے بتایا کہ مدعی کا بھائی محمد قدیرموٹرسائیکل پر جا رہا تھا جس کو پک اپ کے نامعلوم ڈرائیور نے غفلت و لاپروائی سے چلا تے ہو ئے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔تھانہ سیکر ٹریٹ کے علا قے راول ڈیم سے 28 سالہ نامعلوم شخص کی نعش بر آمد ہو ئی جسے پمز کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین