• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے،اعجازعالم آگسٹین

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب کے وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ قومی سلامتی استحکام پاکستان اور امن وامان کی فضا قائم رکھنے میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں علما ئے کرام اور مذہبی رہنماؤں کا کردار قابل تحسین ہے ،ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق اقلیتی امور اور چرچز آف پاکستان کے باہمی اشتراک سے پریسبٹیرین نو لکھا چرچ میں عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سید محمود غزنوی، حافظ نعمان، عاشق حسین، علامہ مخدوم عاصم،پادری شاہد معراج، میاں نعمان مسعود اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
تازہ ترین