• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم کے ملک دشمن بیانیے سے ن لیگ کوشکست ہوئی،اعجازچوہدری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نےکہاہے کہ مریم کے ملک دشمن بیانیے سے ن لیگ کوشکست ہوئی،ثابت ہواکہ عمران خان ہی کشمیریوں کے سفیرہیں،مقبوضہ کشمیرکی لیڈرشپ نے بھی سراہاہے۔ پارٹی سیکرٹریٹ میں نومنتخب ایم ایل ایز غلام محی الدین دیوان اور چوہدری ریاض گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےاعجازچوہدری نے کہاکہ آج پاکستان اور آزاد کشمیر کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، گذشتہ روزآزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف نے 25نشستوں پر کامیابی حاصل کی، سنٹرل پنجاب میں کشمیری مہاجرین کی7 سیٹیں تھیں ان تمام 7سیٹوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، تمام پارٹی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آزاد کشمیر الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کے لئے دن رات کام کیا، مفرور مجرم کی بیٹی مریم صفدر کے ملک دشمن بیانیے کی وجہ سے ن لیگ آزاد کشمیر انتخابات میں عبرتناک شکست ہوئی،مریم صفدر نے انتخابی مہم میں کہاکہ عمران خان نے کشمیر کو بیچ دیا اورکشمیر کو صوبہ بنایا جا رہا ہے وہ تمام زبان مودی کی بول رہی تھی، مفرور مجرم کی بیٹی کا بیانیہ اوربد زبانی کی وجہ سے آج اس کی پارٹی تیسرے نمبر آئی ہے، وزیراعظم عمران خان کشمیر یوں کے سفیر ہیں آج ان کا بیانیہ درست ثابت ہوا، کشمیرکی عوام باشعور ہے اسی لئے انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی جیت کو حریت لیڈر نے ویلکم کیا ہے اور مقبوضہ کشمیرکی عوام نے پی ٹی آئی کی جیت پر جشن منایا۔ 
تازہ ترین