• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمدعارف سمیت تمام لاپتہ افرادکومنظرعام پرلایاجائے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری سیکرٹری اطلاعات عبدالستارشاہ چشتی نے ا یک بیان میں کہا ہے کہ یکم جنوری2018 کومحمدعارف ولدمحمدشریف کودیبہ سے اٹھا یا گیا وراب تک ان کے لاپتہ ہونے اورگھروالوں کوکسی قسم کے اطلاع یاملاقات نہیں کرائی گئی جو قابل افسوس ہے ۔انہوں نے کہاکہ محمد عارف کے والدین اپنے بچے کی عدم بازیابی کی وجہ سے مختلف ذہنی بیماریوں کاشکار ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم اور صدر پاکستان محمدعارف ولد محمد شریف سمیت تمام لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے خصوصی اقدامات کرکے محمد عارف سمیت تمام لاپتہ افرادکوبازیاب کرائیں اگران لاپتہ افرادپرملک یاریاست کے خلاف کام وسرگرمیوں کاکوئی الزام ہے تو ان پرعدالتوں میں پیش کرکے ان پر مقدمات چلائے جائیں اگر بے گناہ ہیں توانہیں رہاکرکے ان کے خاندانوں والدین پرگزرنے والی اذیتوں سے نجات دلائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت نظریاتی نے ہمیشہ بے گناہ افرادکی رہائی کیلئے آوازاٹھائی ہے۔ انہوں نے وفاقی صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ محمدعارف سمیت تمام لاپتہ افرادکومنظرعام پر لایا جائے ۔
تازہ ترین