• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر نے ٹوکے کاوارکرکے بیوی کوزخمی کردیا،خاتون ہسپتال منتقل

ملتان،راجہ رام(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) تھانہ راجہ رام کے علاقے موضع شاہ پور کا رہائشی آصف نے اپنے بھائی راشد کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو سکینہ مائی کو ٹوکے کا وار کرکے شدید زخمی کردیا ،جسے ریسکیو1122کی مدد سے موقع پر طبی امداد دینے کے بعد سیریس حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا، خاتون کے بھائی رانا شریف نے پولیس کو بتایا کہ بہنوئی نےہمشیرہ  کی  بکریاں اسکی  اجازت  کے بغیرفروخت کر دیں، سوال کرنے پر  شوہر  نے  بھائی  کے ساتھ ملکر میری ہمشیرہ کو قتل کرنے کی کوشش کی اور اسکی دونوں کلائیاں کاٹ دیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین