• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میراحلقہ میراگھرہے،یہاں کےمسائل اپنےمسائل ہیں،ملک احمدحسین

ملتان( سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑنے این اے 154 موضع فیروزپور چاہ ٹھل وال پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا حلقہ میر ا گھر ہے اور اس حلقے کے مسائل میرے مسائل ہیں، میرے ڈیرے کے دروازے ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے کھلے ہیں۔ اس موقع پرسابق چیئرمین ملک جمشید لابر،محمد شفیع تھہیم ،عرفان تھہیم، غلام عباس تھہیم، ڈاکٹر شبیر ہانسلہ، عمر تھہیم، اعجاز احمد، ارسلان تھہیم ،چوہدری نصیرنے بھی اظہار خیال کیا ۔
تازہ ترین