• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کو تاریخی کامیابی ملی‘محب اللہ

پشاور ( جنگ نیوز ) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت ، لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے بھی تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیدیا ،تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی عمران خان پر اعتماد کا مظہر ہے ، وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ مثالی انداز سے پیش کرکے انکے دل جیت لئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کو تاریخی کامیابی ملی ، گلگت بلتستان کے عوام کی طرح کشمیری عوام نے بھی کرپٹ، منی لانڈرنگ میں ملوث اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو آئینہ دکھا کر ان کو بد ترین شکست سے دوچار کر دیا ،انشاء اللہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی،جس طرح خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اسی طرح کشمیر میں بھی پی ٹی آئی قیادت عمران خان کے وژن کو عملی شکل دے گی ، وزیراعلیٰ کی قیادت میں خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا گڑھ بن گیا ہے اور اُن کی شبانہ روز محنت کیوجہ سے عمران خان کے وژن کو عملی شکل دی جا رہی ہے ، وہ گزشتہ روز آزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ صوبائی وزیر محب اللہ خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے پی ٹی آئی اُمیدواروں کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرکے کشمیر میں مثبت تبدیلی کا آغاز کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح پہلے کشمیر کے عوام کا مقدمہ ہر فورم پر بہتر انداز میں اُجاگر کیا ہے اسی طرح آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق پر بھی سودے بازی نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بطور سچے سفیر اور دلیر وکیل عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ مثالی انداز میں پیش کرکے انکے دل جیتے ہیں ، آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت بننے سے پڑوسی دشمن ملک کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے
تازہ ترین