• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین اُن کی سوچ کی تعریف کر رہے ہیں اور  کبریٰ خان سے متفق نظر آ رہے ہیں۔

حال ہی میں کبریٰ خان کی جانب سے ایک ٹاک شو میں شرکت کی گئی جس میں انہوں نے بہت سی دلچسپ باتیں کیں، کبریٰ خان کے مداح اُن کے اس انٹرویو سے کافی محظوظ ہوئے۔

ٹاک شو کے دوران جہاں کبریٰ خان نے خود سے متعلق سوالوں کے جواب دیئے وہیں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا کہ وہ شادی جیسے سنجیدہ موضوع سے متعلق کیا سوچتی ہیں۔

کبریٰ خا ن نے میزبان احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اُن کے خیال میں شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جب تک آپ خود مضبوط خیالات اور اس رشتے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں گے اُس وقت تک آپ اپنی زندگی میں آنے والے کسی دوسرے انسان کو کیسے خوش رکھ سکتے ہیں۔‘


کبریٰ خا ن نے کہا کہ’اُن کی والدہ کہتی ہیں کہ جب تک بنیادیں مضبوط نہ ہوں آپ کوئی عمارت نہیں کھڑی کر سکتے اور یہ اسی طرح ہے کہ جب تک آپ خود سمجھدار اور اس رشتے کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں تو آپ یہ رشتہ بہتر طریقے سےچلا بھی نہیں سکتے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہر انسان ایک عمارت ہے اپنے لیے خود ایک بنیاد ہے، پہلے خود کو مضبوط کریں، اپنا وقت لیں، سیکھیں، زندگی میں سنجیدہ ہوں، دنیا کو اور اس رشتے کو سمجھیں اور پھر اس رشتے میں بندھیں۔‘

تازہ ترین