• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زارا نور عباس بھی نور مقدم کیس پر بول پڑیں

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے بھی نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو جلد از جلد سزا دینے کیلئے آواز بلند کردی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ملزم ظاہر جعفر کو ملنے والے مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ اتنے سیدھے کیس میں بھی ریمانڈ پر ریمانڈ کیوں دیے جارہے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ سوال کیا کہ ملزموں کے ساتھ ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟

زارا نور نے یہ بھی کہا کہ نور کا کیس تو بالکل کھلا کیس ہے، ظاہر نے کسی کا قتل کیا بات یہیں ختم ہوجاتی ہے تو پھر اس پر ہمارا سسٹم کس چیز کا انتظار کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 20 جولائی کی رات ملزم ظاہر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جہاں نور کے والدین کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کیا اور سر جسم سے الگ کیا تھا۔

مقدمہ میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور مقدم جس کی عمر 26سال ہے اس کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلہ سے قتل کیا،پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشددکے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو مزید دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

تازہ ترین