• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ بیوی کی نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر ڈالنے والے کو 4 سال قید کی سزا

گوجرانوالہ میں سابقہ بیوی کی نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر ڈالنے والے شخص کو 4 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ 

سینئر سول جج نے فیصلہ سنادیا، ملزم کو 4 سال قید کے ساتھ 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔ 

مذکورہ واقعہ اکتوبر 2020 میں گجرات کے علاقے ڈنگہ میں پیش آیا تھا۔

مجرم نے طلاق لینے کی رنجش پر تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں۔

تازہ ترین