• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد علی کے قاتل 3 دن میں گرفتار نہ ہوئے تو بھرپور احتجاج کرینگے، حافظ نعیم

کراچی/(اسٹاف ر پو ر ٹر ) ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں شہید ہونیوالے جماعت اسلامی منگھوپیر کے ناظم علاقہ حاجی محمد اسحاق خان کے جواں سال صاحبزادے محمد علی کو سپرد خاک کر دیا گیا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے نماز جنازہ کی امامت کی اور تدفین منگھوپیر قبرستان میں ہوئی،بعد ازاں حافظ نعیم الرحمٰن نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے قاتلوں کو 3دن کے اندر گرفتار نہیں کیا تو جماعت اسلامی بھر پور احتجاج کرے گی،ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ٹارگٹ کلنگ کی اس واردات کی شدید مذمت کرتے ہیں، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ قتل کی اس واردات کا فوری نوٹس لیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

تازہ ترین