• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمال راشد کیخلاف فٹنس ماڈل نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ فلموں اور اداکاروں کے ناقد کمال راشد خان آئے دن کسی نہ کسی معاملے کے حوالے سے متنازع ٹوئٹ کرتے رہتے ہیں۔ اپنے بیانات اور ٹوئٹ سے اکثر انڈسٹری کے لوگوں سے اختلافات مول لینے والے کمال راشد خان اب خود ایک بڑی مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔ بولی وڈ نقاد کے خلاف ایک فٹنس ماڈل نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔کمال راشد خان پر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کا الزام لگانے والی متاثرہ خاتون کا نام تاشا حیات ہے۔ واضح رہے کہ تاشا حیات ایک مشہور فٹنس ماڈل ہیں۔ ماڈل نے ایف آئی آر 26 جون 2021 کو ممبئی کے ورسووا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے۔ اگرچہ اب تک ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تاشا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کی کاپی وائرل ہو رہی ہے۔جس کے مطابق کمال راشد خان کے خلاف فٹنس ماڈل نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔واضح رہےکہ تاشا حیات گزشتہ کئی سال سے فٹنس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خوب پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ وہیں کے آر کے ان دنوں اپنے دبئی والے گھر پر ہیں، کچھ دن پہلے ہی انہوں نے گھر کے باہر سے سیلفی پوسٹ کی تھی۔ وہ مسلسل اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں کے آر کے سلمان خان کی فلم رادھے کے ریویو کے سلسلے میںبہت زیادہ سرخیوں میں رہے تھے۔ سلمان خان نے کے آر کے کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد کورٹ نے انہیں سرزنش کی تھی۔واضح رہے کہ سلمان خان پر تنقید کے بعد کمال راشد خان نے میکا سنگھ کو بھی گھیرا ہے۔ کئی روز تک دونوں کے درمیان زبانی جنگ چلتی رہی، جس کے بعد انہوں نے گووندا کا نام لیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا۔ حالانکہ اس کے بعد انہوں نے وضاحت بھی کی۔ حال ہی میں انہوں نے بولی وڈ اداکار میں ارجن کپور کا نام لیاہے اور انہیں اپنا سچا دوست بتاتے ہوئے انہیں اصلی مرد بتایا ہے۔

تازہ ترین