• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2007 کے مقابلے میں جون میں اوسط ہائوس پرائس 30 فیصد زیادہ

لندن ( پی اے ) ژوپلا کے تجزیے میں کہا گبا ہے کہ 2007 میں مارکیٹ کی گزشتہ بلند ترین سطح کے مقابلے میں اب ہائوس پرائس اوسطاً 30 فیصد زیادہ ہے۔ جون میں برطانیہ میں اوسط ہائوس پرائس ریکارڈ بلند 230700 پونڈ ریکارڈ کی گئی۔ ژوپلا نے کہا کہ دسمبر 2020 میں اوسط ہائوس پرائس 177300 پونڈ تھی ۔ ایک سال پہلے کے مقابلے میں اب پراپرٹی ویلیو 5.4 فیصد زائد ہے۔ پراپرٹی مارکیٹ تجزیے میں کہا گیا کہ پراپرٹیز سٹاک میں کمی کی وجہ سے ہائوس پرائسز میں اضافے کو مدد مل رہی ہے ۔ 2020 کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلے میں سال رواں کی پہلی ششماہی میں گھوں کی فروخت کے والیوم میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ ژوپلا نے کہا کہ مختلف نوعیت کی پراپرٹیز کو دیکھنے اور سپیس کی تلاش کی وجہ سے گزشتہ ایک سال کے دوران گھر کی اوسط پرائس میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ژوپلا کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس فلیٹس کی ڈیمانڈ میں تیزی برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے اور اس کے نتیجے میں قیمتوں میں 1.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ژوپلا ریسرچ ہیڈ گرین گلمور نے کہا کہ اب بھی ہائوس ڈیمانڈ فلیٹس ڈیمانڈ کو پیچھے چھوڑ رہی ہے۔ کسی حد تک اس رجحان کو سٹامپ ڈیوٹی ہالیڈے سے بھی بڑھاوا ملا ہے جس میں وسیع جائیدادوں عام طور پر مکانات کی آفر پر بڑی بچت ہو گی - انہوں نے کہا کہ خریداروں میں اندر اور باہر دونوں میں زیادہ سپیس کی ڈیمانڈ کا رحجان ہے جس سے ہائوس ڈیمانڈ کو فروغ مل رہا ہے اور اس کے نتیجے میں ان پراپرٹیز کی پرائسز میں مستحکم گروتھ ہو رہی ہے۔
تازہ ترین