• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ محمد رفیق بھٹی پاکستان میں وفات پا گئے

ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ ) کاروباری شخصیت راجہ اظہر رفیق بھٹی اور راجہ سہیل رفیق بھٹی کے والد اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کے سسر راجہ محمد رفیق بھٹی (چہاری مندرہ)گوجرخان میں انتقال کرگئے وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چہاری میں ادا کر کے تدفین کردی گئی ی۔ سابق ممبر قومی اسمبلی اور مذہبی اسکالر ڈاکٹر شاہد عتیق،سابق ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری خورشیدزمان ،زاہدانور مرزا،جنرل سیکرٹری مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ،امین مرزا گوجرخانوی ،نواز مرزا گوجرخانوی ،رزاق بٹ ،شاہد مرزا،راجہ توقیر انجم ،ملک قاسم ،علامہ ساجد محمود فراشوی ،علامہ قاری عبدالقیوم، الفت نوشاہی سمیت سیاسی ،سماجی اور مزہبی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔
تازہ ترین