• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک نہ رکھنے والی آئل کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے ہدایت کی ہے کہ جو آئل کمپنیاں ذخیرہ کی استعداد پوری نہیں رکھتیں ان کیخلاف لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جا ئے۔ کمیٹی نے یہ ہدایت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دی جو چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،کمیٹی کو بتایا گیا کہ عوامی شکایات برائے (آئل، ایل پی جی اور سی این جی) کے ازالے اور قانون کے نفاذ کیلئے ویب سائٹ بنائی گئی ہے جہاں شکایت کنندہ آن لائن اپنی شکایت درج کر سکتا ہے اور موبائل فون کے ذریعے بھی عوامی شکایات سنی جاتی ہیں جن کو متعلقہ ڈیلگیٹری آفیسر (ڈی او)صوبہ وائز بھیجی جاتی ہیں اور 90دن کے اندر شکایت کو حل کرنے کا پابند کیا گیا ہے، 2763ملین شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین