کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ائیرلائن ( پی آئی اے) نے فضائی میزبانوں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔ پی آئی اے نے یکم اگست سے فضائی میزبانوں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے و یکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کورونا سے بچاؤکے ضمن میں فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی فری شاپ جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔